• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

Mar 27, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیاگیا،آئندہ ہفتے پانچ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بینچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا،بینچ دو میں جسٹس مشیر عالم،جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں،بینچ تین جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا، بینچ چار میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود شامل ہیں،بینچ پانچ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔