• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پشاور میں پٹرول پمپ کے قریب دھماکہ

Mar 27, 2021

پشاور (نمائندہ خصوصی) رنگ روڈ پر پٹرول پمپ کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق رنگ روڈ پر ہونے والے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے سے متاثرہ پٹرول پمپ سابق رکن قومی اسمبلی ناصر خان آفریدی کی ملکیت ہے۔