• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی سابق کرکٹر سچن ٹینڈولکر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، اب کہاں ہیں اور حالت کیسی ہے؟ جانئے

Mar 27, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی)بھارت سابق ٹیسٹ کرکٹر سچن ٹینڈولکر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سچن ٹینڈولکر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی اور کہا کہ میں نے خود کو قرنطینہ کر لیاہے ۔سچن ٹینڈولکر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میں خود کو جانچ رہا تھا اور کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے مجوزہ احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے تھا تاہم آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے اور مجھے ہلکی علامات بھی ظاہر ہوئی ہیں لیکن میرے تمام گھر والوں کا ٹیسٹ منفی آیاہے ۔میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیاہے اور ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کر رہاہوں “۔
ان کا کہناتھا کہ میں صحت کے تمام عملے کا شکر گزار ہوں جو مجھ سمیت ملک بھر میں لوگوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ، آپ سب اپنا بہت خیال رکھیں ۔