• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مسیحی مذہبی تہوار ایسٹر کے حوالے سے ایس پی سٹی2 عتیق شاہ کی کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات

Mar 27, 2021

پشاور(عمران خان) کیپٹل سٹی پولیس اقلیتوں کے تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ مسیحی مذہبی تہوار ایسٹر کے لئے تمام مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی خاطر خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے گا۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے لیڈیز پولیس، واک تھرو گیٹس اور سنِفر ڈاگز فراہم کئے جائیں گے۔ شہر کی تمام مسیحی عبادت گاہوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جائے گی۔ مقصد مسیحی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی سٹی عتیق شاہ نے مسیحی رہنماوں پر مشتمل وفد کے ساتھ خصوصی میٹنگ کے دوران کیا۔