• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شیخوپورہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوے لاہور میں منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار ملزمان سے اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی پانچ من سے زاید افیون اور چرس برآمد کرلی گئی۔۔

Mar 27, 2021

(عرفان خان درانی نیوزٹائم شیخوپورہ )شیخوپورہ پولیس کے ترجمان سید واجد عباس کے مطابق موٹروے کوٹ عبدالمالک انٹرچینج کے قریب تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ناکہ لگایا ہوا تھا دوران ناکہ اسلام آباد کی جانب سے آنے والی کار کو مشکوک جان کر روکا گیا تو دوران تلاشی کار سے اعلی کواٹی کی 180 کلو چرس اور 36 کلو افیون برآمد ہوئی جس پر پولیس کار میں سوار خاتون اور ایک شخص کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو ملزمان نے بتایا کہ وہ۔منشیات کو لاہور سمگل کررہے تھے پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی منشیات سمگل کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے۔برآمد ہونے والی پانچ من سے زاید منشیات کی قیمت دو کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زاید بتاِئی جارہی ہے۔ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ رینج انعام وحید نے کاروائی میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا افضال ڈوگر سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو نقد کیش انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے