راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی کوجلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق راولپنڈی سمیت ملک بھر میں کوروناکی تیسری لہر کے شدت اختیار کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو خط لکھ دیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے لیاقت باغ جلسہ ملتوی کردیں ۔
جماعت اسلامی کے رہنما قیصر شریف نے کہاہے کہ آج لیاقت باغ راولپنڈی میں ہر صورت جلسہ ہو گا،جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف ہرصورت جلسہ کرے گی۔