تھانہ بھوآنہ.
غیرت کے نام پر ایک شخص قتل
تھانہ بھوانہ کے علاقہ موضع ٹھٹھہ محمد شاہ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق یسین ولد اللہ بخش قوم کھنڈ سکنہ کھیوہ ضلع جھنگ بعمر30/32سال کو مبینہ طور پر سرفراز وغیرہ نے تشدد کرکے غیرت کے نام پر قتل کردیا. اطلاع ملنے پر تھانہ بھوانہ پولیس موقع پر گئی ہے. نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ شفٹ کردیا گیا ہے.ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں. حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.
بلال الطاف ٹائم نیوز چنیوٹ