ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا کے وزیر صحت روڈ لف انشوبر نے کہا ہے کہ ملک میں ہر روز ایک لاکھ ویکسین ڈوزز دینا ہونگی ۔وزیر صحت روڈلف انشوبر نے مقامی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ موسم گرما تک ویکسین تیار ہونا مشکل ہے اور آبادی کو کبھی بھی اس شرح سے ٹیکے نہیں لگائے جاسکتے، ہمیں ایک دن میں ایک لاکھ افراد کو ویکسین لگانی ہو گی تاکہ آسٹریا کی تیار ویکسین سے آبادی کے (تمام 16 سال سے زیادہ عمر کے بچوں) کو جولائی کے آغاز تک حفاظتی ٹیکے لگائے جاسکیں۔واضح رہے کہ وزیر روڈولف انشوبر کے ماتحت وزارت صحت ویکسینیشن کی حکمت عملی اور موجودہ سست رفتاری سے اس ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے ۔