• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سچن ٹنڈولکر اور یوسف پٹھان کے بعد ایک اور سابق بھارتی کرکٹر کوروناکاشکار ہوگئے

Mar 30, 2021

نیودہلی(نمائندہ خصوصی)سابق بھارتی آل راؤنڈ ر عرفان پٹھان کوروناکا شکار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،مجھے کورونا کی کوئی علامات نہیں تھیں،ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔انہوں نے اپنے سے رابطے میں رہنے والے افراد کو کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی ہے۔عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ شہری ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر اور یوسف پٹھان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔