لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے سہ ملکی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کامیچ 4 اپریل کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں ہوگا۔ ٹیم میں شامل آفیشلز اور کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہیں۔ رواں سال میں یہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کے اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم نثار علی کی قیات میں کل (بدھ کو)لاہور سے ڈھاکہ روانہ ہوگی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ 3 اپریل کو ہوگا۔
پاک بھارت کرکٹ ٹیموں میں پہلا ٹی 20 میچ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ اہم خبرآگئی
