میلان (نمائندہ خصوصی) اٹلی کے علاقہ کلابریا کے ندرانگھیٹا مافیا کے سر براہ فرانسیسکو پیلے کو 14 سال کی بھاگ دوڑ کے بعد پیر کو لزبن میں گرفتار کر لیا گیا۔43 سالہ پیلے کو پرتگال کے دارالحکومت کے ایک کلینک سے پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب اس کا کورونا کا علاج کیا جارہا تھا۔وہ 2007 میں فرار ہو گیا تھا ۔ندرا انگھیٹا اٹلی کا سب سے امیر اور طاقتور مافیا ہے اور یورپ میں کوکین کی تجارت کو کنٹرول کرتا ہے۔