مکہ مکرمہ(نمائندہ خصوصی)مکہ مکرمہ میں زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران 2پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ دونوں پاکستانی مزدور لفٹر اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے گر کر جاں بحق ہوئے ،دونوں پاکستانی مزدوروں کی تدفین مکہ مکرمہ میں کر دی گئی، ذرائع کاکہناہے کہ دونوں پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی،ان کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے ۔