• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج جیپ ریس، اختتامی تقریب کل منعقد ہوگی

Mar 31, 2021

سی پیک سے منسلک ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ڈیرہ جات آف روڈچیلنج جیپ ریس کے دوسرے روز ماہر ڈرائیورز کی شاندار پرفارمنس۔ریس کو دیکھنے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت منسلک علاقوں سے سیاح امڈ آئے۔ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے تعاون، ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان اور فرنٹیئر 4×4 کلب کے زیراہتمام تین روزہ ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج کی اختتامی تقریب کل 28 مارچ کو منعقد ہوگی۔ ریس میں ملک کے مختلف شہروں سے نامور4×4 ڈرائیورنادر مگسی، صاحبزادہ سلطان، بابرخان، ماحم شیراز، سلمہ خان، زین محمود، ارشاد کاکاخیل، لیلا اخونزادہ سمیت دیگر ماہر ریسرز شریک ہیں۔ ریس کے دوسرے روز سٹاک کیٹیگری میں 29 جبکہ پروفیشنل پری پیرڈکیٹیگری میں 22 ریسرز نے حصہ لیا اس کے علاوہ خواتین کیٹیگری اور پروفیشنل موٹر سائیکل کیٹیگری میں بھی ریسرز نے اپنی مہارت دکھائی۔ ریس کا آغاز سی پیک سے منسلک پنیالہ سے ہوا اور گلوٹی کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریس کے اختتامی روز پری پیرڈ کیٹیگری کے ڈرائیورز اپنی پوزیشنز کیلئے مدمقابل ہونگے۔ گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں پری پیرڈ کیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان نے مقررہ ٹریک 1منٹ 53 سیکنڈ کیساتھ مکمل کرتے ہوئے پہلی، زین محمود نے ایک منٹ اور 54 سیکنڈ کے ساتھ دوسری، آصف فضل چوہدری نے ایک منٹ 55 سیکنڈ کیساتھ تیسری، جعفر مگسی نے ایک منٹ 56 سیکنڈ کیساتھ چوتھی جبکہ نادرمگسی نے 1 منٹ 57سیکنڈ کیساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ سٹاک رینکنگ میں صاحبزادہ فخر نے ایک منٹ 55 سیکنڈ کیساتھ پہلی،تیمور خواجہ نے ایک منٹ 56 سیکنڈ کیساتھ دوسری اور راشد گورایانے ایک منٹ 58 سیکنڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔