• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چارسدہ۔چکن شاپ سے چوری کرنے والے گروہ بے نقاب ۔دو ملزمان گرفتار ۔مال مسروقہ رقم برآمد ۔ تھانہ تنگی میں مقدمہ درج ۔

Mar 31, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
تفصیلات کے مطابق تھانہ تنگی میں مدعی اکرام اللہ ولد میر زمان خان کچھ یوں رپورٹ کرتا ہے کہ بوچے پل تنگی میں میرا چکن شاپ ہے ۔میرے دکان کے دراز میں ایک لاکھ پچاس ہزار روپے پڑے تھے جو کسی نے چوری کئے۔ تھانہ تنگی میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی تنگی خالد خان ،ایس ایچ او تنگی ریاض خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے دکان میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے تلاش شروع کی۔سی سی ٹی وی میں شناخت طاہر رحمان ولد نور رحمان ساکن پلئی اور عارف ولد محمد عالم ساکن جبہ گئی ملاکنڈ کی نے نام سے ہوئی۔ جس پر تفتشی ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کرکے عارف اللہ ولد محمد عالم ساکن ملاکنڈ اور طاہر رحمان ولد نور رحمن ساکن پلئی تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔ ملزمان سے مال مسروقہ 1لاکھ 50ہزار روپے برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔