عمران خان خیبر پختون خواہ سے
پشاور:ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میں گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور کورونا ضابطہ اخلاق/SOPs کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن۔
پشاور:گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، ناغے کے دن گوشت فروخت کرنا اور کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 145 دکاندار گرفتار۔
پشاور:کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حیات آباد میں آکسفورڈ پبلک سکول سیل۔
پشاور:کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سنگو میں فہیم ماڈل سکول و کالج سیل۔
پشاور:کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پخہ غلام میں اقراء روزۃ الاطفال سیل۔
پشاور:کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مون شادی ہال سیل۔ منیجر گرفتار۔
پشاور:انتظامی افسران کا پشاور بھر میں بازاروں کا دورہ۔ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ گرانفروشی پر بیشتر دکاندار گرفتار۔
کورونا ضابطہ اخلاق / SOPs کی خلاف ورزی اور گرانفروشی پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور
تفصیلات کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے اور اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سید نعمان علی شاہ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی کے ہمراہ ہشتنگری، کریم پورہ، شادی پیر بازار اور گل بہار کے علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عادل ایوب نے پشتخرہ روڈ اور رنگ روڈ پر بازاروں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبید ڈوگر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان کے ہمراہ کوہاٹ روڈ پربازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اعزاز احمد نے باڑہ روڈ پر بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرآفتاب احمد نے جی ٹی روڈ، قصہ خوانی، خیبر بازار اور اندرون شہر دیگر بازاروں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے دلہ زاک روڈ، پخہ غلام اور فقیر آباد میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے حیا ت آباد کی مارکیٹوں میں دکانوں کا معائنہ کیا۔کارروائیوں کے دوران ناغے کے دن گوشت فروخت کرنے، گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی،کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی/ سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنے پر پشاور بھر سے 145 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حیات آباد میں آکسفورڈ پبلک سکول سیل، سنگو میں فہیم ماڈل سکول و کالج جبکہ پخہ غلام میں اقراء روزۃ الاطفال سکول کو سیل کر دیا گیا اورکورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مون شادی ہال کو سیل کرتے ہوئے منیجرکو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن (ر) خالد محمو د کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں انتظامی افسران بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی کریک ڈاؤن جاری ہے اور صوبائی حکومت کے احکامات پر کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد پر ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔ انھوں نے تاجر برادری اور عوام سے اپیل کی کہ بازاروں میں رش نہ بنائیں اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں ۔