• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ میں پاکستانی ڈرائیور کی قاتل 13 اور 15 سالہ لڑکیوں کو گرفتار کر لیا گیا

Apr 1, 2021

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والی دو کم عمر امریکی لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 66سالہ مقتول محمد انوراوبر ایٹس کے لیے گاڑی چلاتے تھے۔ ان سے گزشتہ دنوں واشنگٹن کے علاقے نیشنل پارک کے قریب دو لڑکیوں نے کار چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر انہیں گولی مار دی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم لڑکیوں کی عمریں پندرہ اور تیرہ سال ہیں۔ محمد انور کی ہلاکت کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل رہی جس میں ان کے آخری لمحات دیکھے جا سکتے تھے۔ محمد انور کے لواحقین کی طرف سے ان کی تدفین و دیگر اخراجات کے لیے ’گوفنڈ می‘ پر چندے کی اپیل کی تھی جہاں پر اب تک 7لاکھ ڈالر چندہ جمع ہو چکا ہے۔