• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنا مہنگا ہو گیا ؟ جانئے

Apr 2, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مسلسل گراوٹ کے بعد آج بڑھتی ہوئی دکھائی دی ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں 54پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک ڈالر 153.30 پیسے کا ہو گیا۔انٹربینک مارکیٹ میں ایک یورو بھی 48 پیسے اضافے سے 179.89 پیسے میں فروخت ہوا جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 211.25 روپے، سعودی ریال کی قیمت 40.87 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کاسلسلہ جاری تھا ۔