• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

باغیوں کے خلاف آپریشن کرنے گئے بھارتی فوجیوں کی لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، باغی جوتے تک اتار کر لے گئے، پورا بھارت ہل کر رہ گیا

Apr 5, 2021

رائے پور (نمائندہ خصوصی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے خلاف کیے گئے آپریشن کے دوران بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ماؤ نواز باغیوں کے خلاف گزشتہ دو ہزار فوجیوں نے جنگل میں آپریشن شروع کیا تھا۔ گزشتہ روز ہی بھارتی فوج کے پانچ جوان اس آپریشن میں ہلاک ہوگئے تھے تاہم حکام نے آج مزید 17 اہلکاروں کے ہلاک اور 31 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد ہلاک اہلکاروں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

بھارتی فوج نے ہلاک اہلکاروں کی لاشیں جنگل سے نکال لی ہیں جس کے بعد میڈیا کو بتایا گیا کہ باغی نہ صرف فوجیوں کا اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے بلکہ ان کے جوتے تک بھی نہیں چھوڑے۔ اتنی بڑی تعداد میں فوجیوں کے ہلاک ہونے پر بھارتی صدر، وزیر اعظم اور وزرا سمیت سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔