• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈریسنگ روم کاماحول حوصلہ افزا،تمام کھلاڑی سیریزجیتنے کیلئے پرامیدہیں، مصباح الحق

Apr 6, 2021

جوہانسبرگ(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ڈریسنگ روم کاماحول حوصلہ افزاہےتمام کھلاڑی سیریزجیتنے کیلئے پرامیدہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مصباح الحق نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری سیریز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کیلئے ہرجیت بہت اہم ہے، ہمارے ٹاپ آرڈربلے بازوں کاسنچری کرناخوش آئندہے،مڈل آرڈربیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، یقین ہے باﺅلرزتیسرے ون ڈے میں بہترین کم بیک کریں گے۔دوسرے ون ڈے میں شکست کے باوجودٹیم کامورال بلندہے۔