لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستانی کرکٹر اسامہ میر کے والد قضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں۔
اپنے والد کے انتقال کی خبر اسامہ میر نے ٹویٹر پر ٹویٹ کے ذریعے دی جس میں انکا کہنا تھا کہ آپ سب میرے والد کی مغفرت کی لیے دعا کریں،میرے والد میری طاقت تھے مجھے نہیں معلوم ان کے بغیر میں اب کیسے آگے بڑھوں گا۔ہمت نہ ہارنے کا سبق مجھے میرے والد سے ملا تھا وہ میرے والد ہی نہیں بہترین دوست بھی تھے۔میرے والد نہایت شفیق اور مہربان شخصیت کے حامل تھے، انہوں نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا جس کے آج ہم سب شکرگزار ہیں۔
قومی کرکٹرز یاسر حمید، حسن علی،بلال آصف اور دیگر کی جانب سے اسامہ میر کے والد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔