• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے نیشنل پریس کلب کے منتخب عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ شیخ رشید احمد

Apr 6, 2021

اسلام آباد( سہیل انجم ملک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے نیشنل پریس کلب کے منتخب عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ پلاٹوں کی الاٹمنٹ ان صحافیوں کو کی جائیگی جنہیں اس سے قبل پلاٹ نہیں ملے ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ الاٹمنٹ میں شفافیت کو برقرار رکھاجائے، کمیٹی میں نیشنل پریس کلب کے منتخب عہدیداروں کے علاوہ وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور سی ڈی اے کے افسران بھی شامل ہونگے، وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بات نیشنل پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی، وزیر داخلہ نے وفد کو بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ان تمام صحافیوں کو چھت فراہم کریں جو اس سے محروم ہیں، ہم اس پر بہت جلد کام شروع کر دینگے، وزیراعظم عمران خان بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کے خواہاں ہیں اور وزیراعظم کا پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے والےنیشنل پریس کلب کے نمائندہ وفد میں صدر این پی سی شکیل انجم، سیکرٹری انور رضا، فنانس سیکرٹری صغیر چوہدری، سابق صدر این پی سی طارق چوہدری، نائب صدر شاہ محمد، عباس شبیراور اویس کیانی شامل تھے وزیر داخلہ نے صحافی نوید عباسی کے خلاف سائبر کرائم میں درج مقدمہ کو فوری واپس لینے کا حکم بھی دیا