• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایران کے قبضے میں موجود جنوبی کوریا کے بحری ٹینکر اور کپتان کی رہائی کی امید

Apr 7, 2021

سیئول (نمائندہ خصوصی) تقریبا تین ماہ قبل ایرانی حکومت نے قبضہ میں لیے ہوئے جنوبی کوریا کے بحری ٹینکر اور کپتان کو جلد رہا کرنے کا اشارہ دیا ہے.
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق بحری ٹینکر سے متعلق تمام تحقیقات اس طرح کی گئی ہیں جن سے کپتان اور بحری جہاز کو چھوڑنے میں مدد ہو سکے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت نے جہاز اور کپتان کی واپسی کے لئے درخواست کی تھی ۔ بحری جہاز کے کپتان کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ملا ہے۔
حکومت نے مزید کہا کہ حراست میں لئے گئے جہاز کا معاملہ دونوں ممالک کے تعلقات سے الگ ہے اور اس معاملے کا مثبت جائزہ لے رہے ہیں۔ دریں اثنا جنوبی کوریا کے وزیر اعظم چھنگ سے گیون ایرانی عہدیداروں سے مذاکرات کے لئے تہران کا دورہ کرنے والے ہیں۔