• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایک ہی دن میں ڈالر اتنا سستا ہوگیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

Apr 7, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 33 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 0.22 فیصد کم ہوئی ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت 153 روپے 33 پیسے رہ گئی ہے۔
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ 60 پیسے سستا جبکہ یورو 67 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ منگل کے روز پاکستان میں پاؤنڈ 212 روپے 43 پیسے جبکہ یورو 181 روپے 10 پیسے میں فروخت ہوا۔