• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گووندا اور اکشے کمار کے بعد کترینہ کیف بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں

Apr 7, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ کی بڑی ہستیوں پر کورونا کے وار جاری ہیں۔ آج صفِ اول کی اداکارہ کترینہ کیف بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔ وہ اپنے ڈاکٹرز کی مشاورت سے تمام حفاظتی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔
انہوں نے ان تمام لوگوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی جن کا پچھلے کچھ روز کے دوران ان سے رابطہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ کترینہ کیف سے پہلے اداکار اکشے کمار، گووندا اور اداکارہ بھومی پیڈ نیکر کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکے ہیں۔ اکشے کمار کو کورونا ہونے کے بعد ان کی ٹیم کے 45 افراد بھی اس وبا کا نشانہ بنے ہیں۔