جکارتہ (نمائندہ خصوصی)انڈونیشیاءمیں ایک پاکستانی سمیت 13 افراد کو منشیات سمگلنگ کیس میں سزائے موت سنا دی گئی ہے ۔ انڈونیشیا کے پراسیکیوٹر کے مطابق سزا پانے والوں میں تین ایرانی، ایک پاکستانی اور 9 انڈونیشین شہری شامل ہیں۔گینگ کو 400 کلوگرام منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے، گروہ کو گزشتہ سال جون میں انڈونیشیا کے شہر سوکا بومی میں گرفتار کیا گیا تھا۔