• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ میرا کو امریکی ڈاکٹر سے”پروٹوکول”مانگنا مہنگا پڑ گیا ،ڈاکٹر نےایسا کام کردیا کہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے

Apr 8, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف اداکارہ میرا ایک مرتبہ پھر امریکہ میں جا کر مشکل میں پھنس گئیں، امریکی ڈاکٹر سے پروٹوکول مانگتی رہیں، ڈاکٹر نے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرا جو امریکہ میں موجود ہیں ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہو گئی ہیں، میرا ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کررہی تھیں، معمول کے چیک اپ کے لیے گئیں اور پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتاتی رہیں۔ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے ڈاکٹر سے کہا کہ مجھے تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشست کی پیشکش کی،مجھے پاکستان میں پروٹوکول ملتا ہے، آپ مجھے جانتے نہیں، وی آئی پی چیک اپ کریں۔میرا کی اوٹ پٹانگ باتیں سننے کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دے دی اور کہا کہ آپ شوبز سٹار ہوں گی مگر میں اصول کے مطابق مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں۔ذرائع کے مطابق تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے اداکارہ میرا نے غلطی تسلیم کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ دو روز سے میڈیکل سینٹر میں ہی موجود ہیں۔دوسری طرف میر اکی والدہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو پاکستان واپس لایا جائے۔