(ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس ) تفصیلات کیمطابق انسپیکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج شوکت عباس اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹرز اقبال خان بلوچ نے ضلعی پولیس دفتر ٹانک میں لائن آفیسر شریف اللہ خان سمیت ہیڈکوارٹرز سرکل کے پولیس لائن، تھانہ سٹی اور تھانہ ایس۔ایم۔اے کے محرران کیساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جسمیں انہوں نے کووڈ-19 کے ایس۔او۔پیز پر سختی سے عمل کرنے جسمیں صفائی کا خاص خیال رکھنے، سماجی فاصلہ رکھنے، رش نہ بنانے، ماسک پہننے اور سینیٹائزر کے استعمال کو خود بھی یقینی بنانے اور آنے جانیوالی عوام الناس سے بھی ان پر خوش اسلوبی سے عمل کرانے کی ہدایات جاری کئے۔ اسی طرح انہوں نے سائلین کے مسائل ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ہی جگہ پر شفاف طریقہ سے حل کرنے کی ہدایات جاری کئے۔ علاوہ ازیں انہوں سیکیورٹی انتظامات کو سخت کرنے اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک کرنے کی بھی ہدایات جاری کئے اور کہا کہ ہفتہ میں دو دن آر۔آئی اور لائن افیسر تمام گاردات کو چیک کریں گے جسکی باقاعدہ رپورٹ مرتب کرکے ڈی۔پی۔او ٹانک کو پیش کیجائیگی انہوں تمام محرران سے نفری کی بابت دریافت کیا جس پر محرران کیجانب سے تسلی بخش جوابات ملنے پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اسی طرح محرران تھانہ جات کیجانب سے نفری کی کمی کے ایشو کو اجاگر کرنے پر انہوں نے تھانہ جات میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھی برموقع احکامات جاری کئے۔