• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز ، ضلعی پولیس افسر کے حکم ضلع بھر کے تھانہ جات،چوکیات اور دفاتر میں شجر کاری کی گئی

Apr 8, 2021

تفصیلات کے مطابق NCOC کہ تحت جاری شدہ SOP’s کے سلسلے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی، اور ضلعی پولیس افسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے سلسلے میں ضلع بھر کے تمام تھانہ جات،چوکیات اور دفتروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ ضلعی پولیس افسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے SOP’s پر عمل درآمد کے سلسلہ میں خصوصی اقدامات اٹھاۓ ہیں۔ تمام سرکل سب ڈویژنل پولیس افسران کو کرونا وائرس سے بچاٶ کی حفاظتی اقدامات کی ہدایات پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔ جسکے بعد Covid-19 کے خلاف جاری حکومتی SOP’s پر سختی سے عمل جاری ہے۔ تمام تھانہ جات، چوکیات، دفاتر، پولیس لائینز، ٹریفک وارڈنز، ناکہ بندیوں اور گشت پر مامور پولیس کے افسران اور جوان ماسک اور سینیٹائزرز کے استعمال کے ساتھ ساتھ تھانوں، چوکیات اور پولیس کی رہائیشی کمروں اور بارکوں کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی اور شہریوں کو بھی Covid-19 کے خلاف جاری SOP’s پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی تلقین کی جارہی ہے۔ ضلعی پولیس آفیسر کے دفتر کے علاوہ ڈیرہ پولیس کے تمام تھانہ جات اور چوکیات کے مین گیٹس اور اندرونی دفاتر کے گیٹس پر “No Mask, No Entry” کے بینرز چسپاں کئےگئے ہیں، سینیٹائزرز کا استعمال ضروری قرار دیا گیا دفاتر اور تھانہ جات میں بغیر ماسک کے کسی بھی شخص کی انٹری کی سختی سے ممانعت کی گئی ۔
نیز ضلع بھر میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے شجرکاری مہم کا آغاز ضلع بھر میں ضلعی سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر تھانہ جات دفاتر اور پولیس لائن میں پودا لگا کر کیا گیا۔ایس ایچ او صاحبان نے اپنے اپنے تھانہ جات میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔سرکل ایس ڈی پی اوز نے بھی اپنے دفاتر میں شجر کاری مہم کا آغاز پودے لگا کر کیا۔