تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 06-04-2021 کو ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت نے پولیس لائن کا دورہ کیا اس دور میں ضلعی پولیس سربراہ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
ضلعی پولیس افسر نے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور پولیس لائن کے ریکارڈ معہ نفری اور سکیورٹی انتظامات اور صورتحال کا بھی جائزہ لیا اس دورے میں ضلعی پولیس سربراہ کو چیف ڈرل انسٹریکٹر گلشیر خان اور لائن محرر نے تمام تر امور پر بریفنگ دی. ضلعی پولیس سربراہ نے کوت اور بم ڈسپوزل سیکشن کا بھی دورہ کیا جہاں پر بم ڈسپوزل کے انچارج ٹائیگر عنایت اللہ خان نے یونٹ میں موجود ہتھیاروں اسلحہ و ایمونیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔ضلعی پولیس سربراہ نے ایم ٹی ورکشاپ اور وہاں پر موجود پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا۔ضلعی پولیس سربراہ ڈاگ سنٹر بھی گئےاور مزید کانسٹیبلان بارکوں اور کنٹین پر بھی گئے جہاں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے بھی ملے اور تمام جوانوں کو کرونا کے خطرات کے پیش نظر ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے اور بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اس کے علاوہ ہمراہ چیف ڈرل اسٹریکٹر کو کلورین ٹینک نصب کرنے اور سنیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کا پولیس لائن کا دورہ
