تفصیلات کے مطابق آج مورخہ06-04-2021 کو ایس ایچ او ڈیرہ ٹاون اصغر خان اور انچارج کھتی چیک پوسٹ سمیع خان کی طرف سے ایک بہت ہی زبردست اور بڑی کارروائی کی گئی
چیک پوسٹ پر بدوران بندی ایک مشکوک ٹرک نمبر TKG/704 کو روکا گیا۔بظاہر ٹرک کوئلے کا لوڈ تھا لیکن بعد از مکمل جامعہ تلاشی اور کاغذات کی پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ ٹرک میں لوڈ سپاری سے بھرے 470 عدد گٹو جو کہ نان کسٹم پیڈ تھے جو کوئٹہ سے راولپنڈی سمگلنگ ہو رہے تھے اور اس کی کل مالیت جو کہ تین کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے کو قبضہ پولیس کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی عالمگیر خان بھی موقع پر موجود تھے سمگلنگ کو ناکام بنا کر کروڑوں روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا
ڈیرہ ٹاون پولیس کی کھتی چیک پوسٹ پر بہت ہی بڑی اور کامیاب کاروائی
