ضلعی انتظامیہ پشاور کا کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کرتے جی ٹی روڈ پر ٹرانسپورٹ اڈوں کو سیل کرتے ہوئے منیجرز کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران کے ہمراہ موٹر وے پشاور انٹر چینج اور جی ٹی روڈ پر ٹرانسپورٹ اڈوں اور گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ اسسٹنٹ کمشنر عبید ڈوگر نے کوہاٹ اڈے میں گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کویقینی بنایا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عادل ایوب نے پشتخرہ روڈ پر گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے چارسدہ اڈہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے حیات آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر نے چارسدہ روڈ جبکہ دیگر انتظامی افسران نے اپنے علاقوں میں گاڑیوں و ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 02 ٹرانسپورٹ اڈوں کو سیل کرتے ہوئے منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا۔کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹ اڈوں کو 33000 روپے جرمانہ کیا گیا۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں 227 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا اور سیفٹی ماسک نہ پہننے / کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 18 گاڑی مالکان کو گرفتارکر لیا گیا۔کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرپشاور بھر میں گاڑی مالکان کو 149000 روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے ٹرانسپورٹ اڈہ مالکان اور گاڑی مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔