کراچی (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں امن و ترقی میں کردار بہت نمایاں ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان رینجرز سندھ کی 28 ویں پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں کرکٹ کی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے،پاک افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہیں اس میں شمولیت کسی بھی جوان کیلئے فخر کی بات ہے۔امید ہے کامیاب رینجرز کے جوان قومی جذبے سے خدمات سر انجام دیں گے۔
پاکستان رینجرز کا کراچی میں امن و ترقی میں کردار بہت نمایاں ہے، شیخ رشید
