• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دبئی میں نسوانی حسن میں اضافہ کروانے گئی دو لڑکیوں کو وطن واپس پہنچنے پر ایئرپورٹ پر ہی ہتھکڑیاں لگ گئیں

Apr 9, 2021

ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی سے اپنے نسوانی حسن میں اضافہ کروانے کے بعد واپس اپنے ملک پہنچنے والی آئرلینڈ کی دو لڑکیوں کو ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ دی مرر کے مطابق یہ لڑکیاں 30سالہ کرسٹی مک گراتھ اور 25سالہ نیام مولرینے ہیں جنہیں ڈبلن ایئرپورٹ پر لینڈکرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ان خواتین نے بیرون ملک سے آنے کے بعد قرنطینہ میں جانے سے انکار کر دیا تھا جس پر پولیس طلب کر لی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں خواتین کو جیل منتقل کیا اور ایک رات وہاں رکھنے کے بعد انہیں ایک قرنطینہ مرکز میں منتقل کر دیا گیا۔ دونوں خواتین نے دبئی میں نسوانی حسن میں اضافے اور پیٹ کی چربی کم کرانے کے لیے پروسیجرز کرائے تھے۔

نیام کی والدہ سبرینا کا کہنا ہے کہ ”نیام اور کرسٹی کے ساتھ اپنے ہی ملک میں جانوروں کا سا سلوک کیا جا رہا ہے۔ دبئی سے روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا۔اس کے علاوہ بیرون ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ میں رکھنے کی پابندی بھی اسی روز لاگو ہوئی، جس روز دونوں لڑکیاں آئرلینڈ پہنچیں۔ اس کے باوجود انہیں جبری طور پر قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے