• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 17اپریل تک توسیع

Apr 10, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 17اپریل تک توسیع کردی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن اتھارٹی(ایف آئی اے ) بینکنگ کورٹ لاہور میں جعلی بینک اکاوَنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔جہانگیر ترین اور علی ترین ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کردی۔