• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نوشین افتخار کا ڈسکہ کے سب سے بڑے گینگ سے مقابلہ ہے، عظمیٰ بخاری

Apr 10, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوشین افتخار کا ڈسکہ کے سب سے بڑے گینگ سے مقابلہ ہے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا حکومتی اراکین اور نمائندوں کو مینڈیٹ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے،فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈار عادی مجرم اور پیشہ ور مافیا کا حصہ ہیں،19فروری کا الیکشن متنازعہ بنانے میں دونوں حکومتی کارندوں کا اہم کردار ہے،ڈسکہ میں مسلم لیگ(ن) کے کیمپس پر ووٹرز کا رش لگا ہے،ن لیگ نے قوم سے کیا ہر وعدہ پور ا کیا ہے۔