• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اٹلی میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی

Apr 10, 2021

میلان (نمائندہ خصوصی) اٹلی کی وزارت صحت اور ہائیر ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس ایس) نے ہفتہ وار کورونا مانیٹرنگ رپورٹ کی اشاعت میں بتایا کہ اٹلی میں کورونا کیسز کی تعداد گزشتہ ہفتے 0.98 سے کم ہو کر 0.92 ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہر ایک لاکھ باشندوں میں سے 185 کی کمی واقع ہوئی ہے ، جو گزشتہ ہفتے 232 تھی۔سی ایس ایس کے صدر فرانکو لوکیٹیلی نے کہا ہے کہ کچھ خطے جن کو اس وقت سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے امید کی جاتی ہے کے آنے والے وقت میں ان کو ریڈ زون سے نکال کر اورنج زون میں کر دیا جائے گا۔دوسری چیزوں میں ، غیر ضروری اشیاءفروخت کرنے والی دکانوں کو ریڈ زون میں بند کرنا ہوگا لیکن وہ اورنج زون میں کھلے رہ سکتے ہیں۔