• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم عمران خان آج ایک ساتھ تین شہرو ں میں ” کوئی بھوکا نہ سوئے “پروگرام کا آغاز کریں گے

Apr 11, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان آج ایک ساتھ تین شہرو ں میں ” کوئی بھوکا نہ سوئے “پروگرام کا آغاز کریں گے جن میں پنجاب کے دواور خیبر پختونخواہ کا ایک شہر شامل ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق پروگر ام کا آغاز لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد سے تقریب میں شریک ہوں گے، دونوں صوبوں کے وزرا علیٰ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میںشرکت کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ” کوئی بھوکا نہ سوئے “پروگرام کا دائر ہ کار پورے پاکستان میں پھیلا رہے ہیں، رمضان المبارک میں مستحقین تکسحری اور افطاری پہنچانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ۔