لاہور ( محمداظہر مشتاق ) زین احمد شیخ وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لاہور وسیم بٹ سے ان کے آفس ایجوکیشن میں اہم ملاقات ہوئی جس میں وسیم بٹ نے آنے والے معزز مہمانوں کا پرتباک استقبال کیا اور اعشائیہ کا بھی اہتمام کیا ملاقات میں وسیم بٹ کو ڈی ای او لاہور کی سیٹ پر تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ملاقات میں شکایت سیل کے وائس چئیرمین زین احمد ،شیخ غیاث صابر پرنسپل اسلامیہ ہائی اسکول،محمد عارف پرنسپل مسلم ہائی اسکول، قاضی خالد فاروق، کاشف خان کی بھرپور شرکت زین احمد شیخ وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے کہنا تھا دل کی تہہ گہرائیوں سے وسیم بٹ صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو اپنی ٹیم کی ہمراہ تمام تر انتظامات کی نگرانی خود کریں گے اورامید ہے وسیم بٹ محکمہ تعلیم میں بہترین کارکردگی دکھانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وسیم بٹ کا کہنا تھا میں زین احمد شیخ وائس چئیرمین شکایت سیل وزیر اعلی پنجاب ، شیخ غیاث صابر ، محمد عارف اور دیگر آنے والے معزز مہمانوں کا آفس آمد پر شکر گزار ہو اور بہت خوشی ہوئی کہ آج مجھے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی تعیناتی کی مبارکباد دی۔