• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس،اسلام آبادہائیکورٹ میں معمول کے کیسز 16 مئی تک موخر

Apr 12, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاﺅ کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ نے معمول کے تمام کیسز موخر کرنے کے فیصلے میں 16 مئی تک توسیع کردی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق 16 مئی تک اسلام آبادہائیکورٹ میں معمول کے کیسز پر سماعت نہیں ہو گی ،رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی ،ضمانت ،حکم امتناع اور حقیقی ہنگامی نوعیت کے کیسز پر سماعت ہو گی ،اہم مقدمات چیف جسٹس اطہر من اللہ کی منظوری سے سماعت کیلئے مقرر کئے جائیں گے ۔