عمران خان خیبر پختون خواہ:.تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ احمد زائی آصف ذادہ خان کو مخبر ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش نذیر اللہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ منشیات فروشی کے دھندے میں مصروف ہے۔ایس ایچ او تھانہ احمد زئی نے علاقہ خوڑہ غوڑہ بمقام زیر کلہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش نذیر اللہ کے آڈے پر پولیس پارٹی نے ریڈ کیا جہاں ملزم نذیر اللہ اور انکے حامی نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔جس سے پولیس کانسٹیبل عارف زخمی ہوا جسے خلیفہ گلنواز ہسپتال برائے
علاج معالجہ منتقل کیا جبکہ ملزم نذیر اللہ جھاڑیوں میں روح پوش ہوگیا اور دو ملزمان امداداللہ،مہران کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے 1000 گرام چرس اور ایک عدد پستول 12 بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور پولیس نے ملزم نذیر اللہ کی گرفتاری کے لیے علاقے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ڈی پی او بنوں عمران شاہد کانسٹیبل عارف کی عیادت کرنے خلیفہ گلنواز ہسپتال پہنچ گئے۔ڈی پی او بنوں نے مضروب کانسٹیبل کی بہادری اور جوانمردی پر حوصلہ افزائی کی اور لواحقین کو ہر ممکن تعاون اور بہترین علاج معالجہ کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی پی او نے موقع پر موجود طبی عملے اور ڈاکٹرز کو کانسٹیبل کے بہترین علاج معالجہ کی سہولیات باہم پہنچانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ فرض کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارا فخر ہیں اور محکمہ پولیس ایسے جوانوں کو کڑے وقت میں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
ترجمان بنوں پولیس
بنوں : احمد زئی پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
