• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ماہ رمضان کی آمد پر آسٹریا کے صدر کا مسلمانوں کے لیے پیغام

Apr 13, 2021

ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے ماہ رمضان کی آمد پر مسلم کمیونٹی کو سوشل میڈیا پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام مسلمان رمضان کا آغاز پرامن انداز سے کریں میری نیک تمنائیں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ ایسا درس دیتا ہے کہ توجہ امن ، اتحاد اور یکجہتی پر مرکوز رکھی جائے، شام کے وقت افطار کرنا عام طور پر تمام مسلم کمیونٹی کے لوگ پڑوسیوں ، کنبہ اور دوستوں کو اکٹھا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آسٹرین صدر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اس سال بھی سب کچھ مختلف ہے جو ہمارے ساتھ مشترک ہے اور رمضان ہمیں جوڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا موجودہ حالات میں ہمارا طرز عمل ہمارے معاشرے میں وابستگی کی سب سے زیادہ اہم علامت ہے ہم جسمانی فاصلہ بھی رکھتے ہیں لیکن ہم ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا میری دعا ہے کہ آپ سب صحتمند رہیں میری نیک تمنائیں اور خواہشات آپ لوگوں کے ساتھ ہیں۔