• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریسلنگ کے اولمپکس مقابلوں میں شرکت، پاکستان کے لئے افسوسناک خبر سامنے آگئی

Apr 13, 2021

الماتے(نمائندہ خصوصی)ریسلنگ کے اولمپکس مقابلوں میں شرکت کے لیے کھیلے جانے والے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے تینوں ریسلرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔
قازقستان کے شہر الماتے میں جاری کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے تینوں ریسلرز محمد انعام، محمد بلال اور ہارون عابد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد انعام بٹ کو 97 کلوگرام میں ازبکستان کے ریسلر نےآٹھ صفر سے شکست دی،میچ سے قبل انعام بٹ گھٹنے کی انجری کا شکار تھے تاہم اس کے باوجود انہوں نے مقابلے میں حصہ لیا۔ محمد بلال کا 55 کلو گرام کیٹگری میں کرغزستان کے پہلوان سے مقابلہ تھا ،انکو چھ چار سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہارون عابد 125 کلو گرام کیٹیگری میں ناکام رہے۔