• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے فیصلے کے بعد افغان صدر کا ردعمل بھی سامنے آگیا

Apr 15, 2021

کابل(نمائندہ خصوصی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان فورسز امریکی مدد کے بغیر بھی اپنے ملک اور لوگوں کی حفاظت کر سکتی ہیں۔

اشرف غنی نے 11ستمبر تک تمام امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے فیصلے کو سراہا۔انکا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اقتدار کی پر امن منتقلی کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔امریکہ کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ وہ 11 ستمبر2021 تک اپنی فوج افغانستان سے نکال لے گا۔اس سے قبل امریکی حکومت کی جانب سے انخلا کے لیے مئی کے مہینے کا کہا گیا تھا تاہم امریکی صدر جوبائیڈن نے حکومت سنبھالنے کے بعد دی گئی اس ڈیڈ لائن کو ملتوی کردیا تھا۔