• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ کے بعد برطانیہ کا بھی افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان

Apr 15, 2021

لندن (نمائندہ خصوصی )امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش وزیرخارجہ ڈومینکو راب نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے افواج کی واپسی کی حق میں ہیں۔ مستحکم افغانستان کیلئے امریکہ اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یکم مئی سے نیٹو فورسز افغانستان سے انخلا شروع کردیں گی۔ نیٹو کے دستے گیارہ ستمبر تک افغان سرزمین سے دستبردار ہوجائیں گے۔ اب یہ افغانستان پر ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی حفاظت اور ملک کو محفوظ بنائے۔
دوسری جانب افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا تک کسی بھی ایسی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے، جس میں افغانستان سے متعلق فیصلے ہوتے ہیں۔