• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کی ایک اور معروف اداکارہ نے شادی کر لی

Apr 17, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک اداکارہ شہزین راحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کی نکاح کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہورہی ہیں،ویڈیو میں اداکارہ کو سفید اور سرخ رنگ کے عروسی لباس پہنے نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ کو اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ نکاح کی تقریب انجوائے کرتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اداکارہ کے شوہر کس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ شہزین راحت پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پراداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔