انقرہ(نمائندہ خصوصی)اداکار عمران عباس کی ترکی میں قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور لوگوں کی جانب سے اس کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
عمران عباس آجکل ترکی میں موجود ہیں یہ ویڈیو انہوں نے ترکی میں ہی ریکارڈ کی ہےا ور اسے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا ہے جسے24 گھنٹوں کے دوران ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔اپنی ویڈیو کے حوالے سے اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بتایا کہ اس ویڈیو کی ہدایات انہوں نے خود دی ہیں اور یہ ان کے یوٹیوب چینل کی پہلی ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو کی عکاسی ترکی میں کی گئی ہے۔ جب کہ قصیدہ بردہ شریف بھی انہوں نے اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔یہ ویڈیو ترکی کے شہر استنبول کی خوبصورت گلیوں میں فلمبند کی گئی ہے۔
اداکار عمران عباس کی قصید دہ بردہ شریف پڑھنے کی ویڈیو وائرل
