عمران خان خیبر پختون خواہ سے
پولیس اسٹیشن خان رازق شہید کی اہم کارروائی ۔جیب کترا چند گھنٹوں میں گرفتار ۔ زر نبی سکنہ صوابی خان رازق شہید پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں کسی کام کی غرض سے اشرف روڈ آیا اسی دوران نامعلوم جیب کتروں نے مجھ سے 25 ہزار روپے نکالے ۔ڈی ایس پی سٹی ون شاہجہان آفریدی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او خان رازق شہید ہمایون خان نے ملزم کی تلاش شروع کی اور چند ہی گھنٹوں میں اصل ملزم نورمحمد عطامحمد گڑھی کو گرفتار کیا اور لوٹی ہوئی رقم 25000 بھی برآمد کیے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے
پولیس اسٹیشن خان رازق شہید کی اہم کارروائی ۔جیب کترا چند گھنٹوں میں گرفتار
