• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پشاور پولیس نے تھانہ پشتخرہ کی حدود میں خود کو محکمہ پولیس کا سرکاری ملازم ظاہر کرنے والا نوسرباز کو گرفتار کر لیا،

Apr 17, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
پشاور پولیس نے تھانہ پشتخرہ کی حدود میں خود کو محکمہ پولیس کا سرکاری ملازم ظاہر کرنے والا نوسرباز کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کا تعلق ضلع خیبر لنڈی کوتل سے ہے۔

اسی طرح تھانہ فقیر آباد پولیس نے آئس اور دیگر منشیات فروشی میں ملوث خطرناک گروہ کو بے نقاب کرلیا، سرغنہ سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 5 کلو گرام چرس، دو کلو گرام ہیروئن ایک کلو گرام آئس 3 عدد پستول اور 2 موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

دوسری کارروائی میں تھانہ فقیر آباد پولیس نے اندرون شہر آئس اور ہیروئن سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو گرام ہیروئن اور 300 گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔