لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے کہاہے کہ پنجا ب میں نادار ااور ذہین طلبہ کے لئے رحمت العالمین سکالر شپ پروگرام کامیابی سے جاری ہے،سکالر شپ کے اجرا کا مقصد محروم طلبہ کو معاشی سپورٹ فراہم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مراعات یافتہ اور محروم طبقات کے درمیان معاشی تفاوت کم کرنا چاہتے ہیں،سکالر شپ سے نادار طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں،سکالر شپ کے تحت وظائف کی منصفانہ اور شفاف تقسیم یقینی بنائیں گے۔طلبہپی آئی ٹی بی کی ویب پورٹل پر گھر بیٹھے سکالر شپ کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا50فیصد سکالر شپ ضرورت مند بچوں کے دیا جائے گا، انٹرمیڈیٹ سکالر شپ میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر دیا جائے گا جس کی مد میں ہر سال 700ملین روپے ا دا کئے جائیں گے۔پروگرام سے درجہ چہارم تک سرکاری ملازمین کے بچے میں مستفید ہو سکتے ہیں۔
رحمت العالمین سکالر شپ کا مقصد محروم طلبہ کو معاشی سپورٹ فراہم کرنا ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار
