• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چارسدہ معروف سرجن ڈاکٹر طارق محمود کمرہ عدالت سے گرفتار ۔۔

Apr 19, 2021

خیبر پختون خواہ (عمران خان)چارسدہ معروف سرجن ڈاکٹر طارق محمود کمرہ عدالت سے گرفتار ۔ڈاکٹر طارق محمود نے ڈھکی سے تعلق رکھنے والے مریض فضل رحمان کا غلط آپریشن کیا تھا
جسکی وجہ سے مریض کا ایک نازک عضو بھی کاٹا گیا ۔مریض کی جانب سے مذکورہ ڈاکٹر کیخلاف تنگی عدالت میں کیس دائر کیا گیا ،ڈاکٹر طارق محمود نے بی بی اے کر لی تھی ۔
ایڈیشنل سیشن جج تنگی علی رضا نے ضمانت قبل از وقت گرفتاری خارج کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ۔پولیس نے ڈاکٹر طارق محمود کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اسے پولیس اسٹیشن تنگی منتقل کر دیا۔
مریض کی جانب سے معروف قانون دان مختار احمد تنگی بار۔ اور خیال محمد خان ایڈووکیٹ مردان نے۔۔ پیروی کر رہے تھے ۔